صوبائی دارالحکومت لاہورمیں خواتین پرتشدد کےواقعات کم نہ ہوسکے،ایک اورحوا کی بیٹی پرمبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار ببوبرال کی20سالہ بیٹی مریم برال پرشوہرنے مبینہ طور پر تشدد کیا، مریم اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے پہنچ گئیں، انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شوہرکے خلاف اندراج مقدمہ کیلئےدرخواست جمع کروادی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہرساقی خان متعدد بارتشدد کانشانہ بناچکاہے،مریم اورساقی خان کی شادی پچھلےسال مارچ میں ہوئی تھی.

پولیس کا کہنا ہے کہ مریم کےچہرے اوربازوپرتشدد کےنشانات بھی ہیں، درخواست موصول ہوگئی ہے،قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی.

کمیشن برائے حقوق نسواں پنجاب کی ایک رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں انیس اعشاریہ پانچ فیصد عورتیں تشدد کا نشانہ بنیں۔ صرف لاہور میں دو ہفتوں کے دوران دس خواتین، کسی نہ کسی صورت جبر کا شکار ہوئیں، بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ظلم ڈھانے میں ملوث نکلے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 فروری کو پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کے حوالہ سے ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جس کے مطابق ضلع لاہور میں گزشتہ ششماہی کے دوران غیرت کے نام پر کل 6 مقدمات درج کروائے گئے لیکن کسی ایک پر بھی کارروائی مکمل نہ ہوئی۔

Shares: