لاہور میں سینئر صحافی کرونا کا بنے نشانہ،صدر لاہور پریس کلب نے کیا حکومت سے مطالبہ
لاہور میں سینئر صحافی کرونا کا بنے نشانہ،صدر لاہور پریس کلب نے کیا حکومت سے مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا سینئر صحافی کرونا کا شکار ہو گیا ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر صحافی شاہد علی فرخ جو کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور پی کے ایل آئی کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں لاہور پریس کلب حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ انکی بہتر دیکھ بحال کی جائے اور انکی صحت کے پیش نظر ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور انکی صحت کے بارے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ اب تک 40 سے زائد میڈیا ورکرز کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جو کہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جو میڈیا ورکر کرونا وائرس کا شکار ہوگا حکومت اسے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی اور مالی معاونت بھی کرے گی مگر ابھی تک ایسا نہیں ہو رہا ،
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے اعلانات پر عمل درآمد کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کئی میڈیا کے اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اسلام آباد کے اے آر وائی چینل میں آج 8 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اے آر وائی اسلام آباد کا دفتر بند کر دیا گیا،جبکہ ہم نیوز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص چند روز قبل ہوئی تھی. لاہور میں سٹی 42 کے ہیڈ آفس کو بھی کرونا کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے