لاہور پولیس کی کاروائی، مغوی بچہ کروایا بازیاب، اغوا کار کو دیکھ کر سب حیران
لاہور پولیس کی کاروائی، مغوی بچہ کروایا بازیاب، اغوا کار کو دیکھ کر سب حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل اغواء ہونیوالا 7سالہ مغوی بچہ سبحان انیس کو شاہدرہ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے
ڈی آئی جی انعام وحید خان کا کہنا تھا کہ مغوی سبحان انیس کو 4کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا تھا،اغواء کار مغوی کا قریبی رشتہ دار ذیشان عرف شانی اور اس کے ساتھی فرحان گرفتارکر لئے گئے
ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں انچارج اغواء برائے تاوان سیل طارق الیاس کیانی نے بچے کو بازیاب کروایا، مغوی بچے کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا،
مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی پر سی آئی اے کی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا