دھماکہ کہاں کرنا تھا؟لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے حیران کن انکشافات

0
67
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار

دھماکہ کہاں کرنا تھا؟لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے حیران کن انکشافات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورریلوے اسٹیشن سے گرفتار دہشت گرد لیاقت کے انکشافات سامنے آ گئے

نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد لیاقت نے انکشاف کیا کہ ہم نے پولیس لائز کے باہردھماکہ کرنا تھا، دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا، اسٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھالیکن گرفتار ہوگیا،

دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا ، 17سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے،

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،گزشتہ روزسی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا تھا

‏سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں خودکش حملہ ناکام بنادیا ،ریلوے سٹیشن سے دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا،دہشت گرد لیاقت خود کش حملہ آور کا انتظار کررہا تھا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات تھیں

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

سی ٹی ڈی نے کاروائی میں دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گرد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تحقیقات کی جائیں گی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گرد کی گرفتاری کو بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے

چلاس سی ٹی ڈی کاروائی میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

Leave a reply