سمن آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 7کو زندہ نکال لیا گیا

لاہور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ سمن آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

لاہور، چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے

،ریسکیو ذرائع کے مطابق پکی ٹھٹھی سمن آباد بسم اللہ مارکیٹ رانجھا روڈ پر منگل کی صبح گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے2 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد کو امدادی کارروائیوں سے زندہ نکال لیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رفعت بی بی اور 75سالہ محمد شریف شامل ہیں جبکہ زندہ نکالے جانے والے افراد میں 20 سالہ شاہ زیب،20 سالہ افضل،45 سالہ عاصمہ، 20 سالہ ماہ نور،7سالہ مریم،30 سالہ وقاص اور 20سالہ اویس شامل ہیں،ترجمان کے مطابق واقعہ کے فوری بعد 40 ریسکیوئرز پر مشتمل ٹیم نے آپریشن شروع کیا جن کی محنت سے 7 افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زلزلہ، لاہور میں چھت گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق، دو زخمی

مردان، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں‌ بحق

،واقعہ کے فوری بعد وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال اور ڈی پی او لاہور اصغر جوئیہ سمیت متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے،اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

Shares: