باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ بارزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے
ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازوں کے خلاف شاندار کاروائی کی ہے، ڈیٹرنس پوائنٹس و ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ کے دوران 110 سے زائد پنگیں برآمد کر لیں،ڈولفن ٹیم 77 نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں سے پتنگیں برآمد کیں۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے پتنگوں کو مہارت کے ساتھ کارٹن بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ ملزمان زوہیب و غیاث کو تھانہ ساؤتھ کینٹ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے.
دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔