نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے جماعت اسلامی کے گزشتہ روز دھرنا دینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، خالد بٹ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ   گزشتہ روز مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جماعت اسلامی کی جانب سے منہگائی، بجلی کے بلوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور اور مظفر گڑھ، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں وحدت روڈ بھیکے وال چوک میں دھرنا دیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دھرنے سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرائیں گے،عوام کو ریلیف دلا کر رہے ہیں گے۔
ملزمہ نتاشہ کی منشیات مقدمے میں ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری








