کراچیٌ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ،تقریب میں لیاقت جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک کی حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے،پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
گھر گرانے پر مقدمہ کیوں نہیں درج کیا،سپریم کورٹ کا ایس ایچ او پر مقدمے …
ذرائع نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی، 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔