لیاقت قائم خانی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے پھر کیا بڑا فیصلہ

0
51

لیاقت قائم خانی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے پھر کیا بڑا فیصلہ,جعلی بینک اکاوَنٹس کیس ، لیاقت قائمخانی کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت قائمخانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کے خلاف نیب کواور ثبوت حاصل ہوگئے،کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی گئی

چیئرمین نیب کی منظوری کےبعدوارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ،نیب نے سابق ڈی جی لیاقت قائمخانی کے گھر چھاپے کے دوران ثبوت حاصل کیے تھے.

سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے لیاقت قائمخانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،نیب کی جانب سےملزم لیاقت قائمخانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، نیب نے عدالت میں کہا تھا کہ لیاقت قائمخانی کے گھر سے اہم دستاویزات ملی ہیں،باغ ابن قاسم کی زمین سے متعلق دستاویزات قبضے میں لیں، باغ ابن قاسم کی زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا، ہمیں اس ریکارڈ سے متعلق مزید پوچھ گچھ کرنی ہے، لیاقت قائمخانی کا14 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے

سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

Leave a reply