لیاقت قائم خانی سے برآمد نواردات ، جائیداد کیس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے برآمد نواردات ، جائیداد کیس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا
نیب نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کرلیا ،نیب کراچی نے لیاقت قائم خانی کے خاندان کے 7 افراد کو طلب کرلیا
نیب کی جانب سے طلبی پر لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو 11 نومبر تک ملزمان کو گرفتاری سے روک دیا،ملزمان کی عبوری ضمانت 50،50 ہزار روپےمچلکوں کے عوض 11 نومبر تک منظورکر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 11 نومبر تک نیب سے جواب طلب کرلیا
نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟
سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا
نیب کا کہنا ہے کہ نیب کے چھاپے کے دوران لیاقت قائم خانی کے گھر سےکروڑوں روپے کی چیزیں برآمد ہوئیں،سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے171تولہ سونا برآمد ہوا،کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں ،گاڑیوں میں ٹویوٹا فورچیونر،صرف اور ٹویوٹا مارک 2شامل ہیں .
نیب نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب کی 7رکنی ٹیم لیاقت قائم خانی کےگھر کی تلاشی لی ،نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں،
نیب نے چھاپے کے دوران 200 کے قریب اشیا کو قبضہ میں لے لیا،لیاقت کے گھرسے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمد ہوئی، نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا،
واضح رہے کہ لیاقت قائم خانی کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے، لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔