فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2025 کے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلنگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ملزم کو اسپیشل امیگریشن کورٹ سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک شہری سے یورپ بھجوانے کے عوض 36 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم اسے یورپ کی بجائے لیبیا منتقل کیا گیا، جہاں سے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ داخل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق سمندری سفر کے دوران کشتی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں مذکورہ شہری جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کروایا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال اکاؤنٹس میں موجود 60 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمد کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران نے اسرائیل جنگ سے متعلق مذاکراتی ٹیم بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا
اربوں کی ٹیکس چوری: ایف بی آر نے متعدد شوگر ملز کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں
کراچی کی 20 اہم سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد
پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن
پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن