پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تھا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے پانچ سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھیجنے کے لیے 71 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو حالیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے، جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی موت ہوگئی تھی۔خبرایجنسی کے مطابق، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، اور مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے اس کارروائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات








