لیچی کھانے سے 100 بچوں کی اموات ہو چکی ہیں، لیچی کھانے والے بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے.
بھارت کی ریاست بہار میں لیچی کھانے کے بعد دماغی بیماری سے 100 بچے ہلا ک ہو گئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں لیچی کھانے کے بعد 100 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے. خطرناک دماغی بیماری کے باعث زیر علاج بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور انھیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے. بھارتی ڈاکٹرز کے مطابق دماغی بیماری کو مقامی طور پر چمکی بخار کہا جاتا ہے، ڈاکٹرز نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ لیچی میں زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے ،بچوں میں یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پھیلتی ہے کیونکہ بچے لیچی کو بہت پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے گرمی کی شدت بڑھتے ہی والدین کو بچوں کا خیال رکھنے کی ہدایات کی تھیں تاہم والدین کی جانب سے ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دماغ کی سوزش کی بیماری میں مبتلا کا بلڈ شوگر اچانک گر جاتا ہے جس سے موت ہو جاتی ہے۔ مظفر گڑھ اور ہمسایہ ریاستوں میں گرمیوں کے موسم میں یہ بیماری 1995 سے سامنے آ رہی ہے جس کو مقامی زبان میں’ چھمکی‘ بخار بھی کہا جاتا ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی بھارتی ریاست بہار میں اسی بیماری سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں .