بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اور جنتا دل (سیکولر) کے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجول ریونا کو ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے سزا کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاتون کو 11 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد پرجول ریونا عدالت میں زار و قطار رونے لگے۔ واضح رہے کہ مختلف جنسی زیادتی کے الزامات کے باعث انہیں پارٹی سے معطل کیا جا چکا ہے۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ وہ 2021 سے پرجول ریونا کے فارم ہاؤس میں گھریلو ملازمہ تھیں، جہاں انہیں بارہا زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس دوران ان کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں، اور انہیں خاموش رہنے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے زیادتی کے وقت پہنی گئی ساڑھی کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا، جس سے فارنزک رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔مقدمہ درج ہونے کے 14 ماہ بعد فیصلہ سنایا گیا۔ٹرائل کا آغاز 31 دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔عدالت نے 23 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے، ویڈیو کلپس کی فارنزک رپورٹس اور 123 شواہد پر مشتمل 2000 صفحات کی تفتیشی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ریونا کے خلاف 3 سے 5 ہزار ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، جن میں انہیں مختلف خواتین کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیوز میں خواتین کے چہرے دھندلے نہیں کیے گئے تھے۔بعض متاثرہ خواتین کو سرکاری نوکری کی پیشکش بھی کی گئی تاکہ وہ خاموش رہیں۔پرجول ریونا انتخابات کے بعد جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر جرمنی فرار ہو گئے تھے، تاہم ایک ماہ بعد وطن واپس آنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ کیس بھارت میں سیاسی شخصیات کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے

ٹک ٹاک نے سابق اسرائیلی فوجی کو ہیٹ اسپیچ مینیجر تعینات کر دیا، تنقید کا سامنا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سینٹرل کرم: کوئلہ کان پر فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

Shares: