بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ

0
42

وادی نیلم پہنچنے پر عوام کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بھرپور استقبال۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وادی نیلم کنٹرول لائن پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اہل خانہ کیلئے تاحیات وظیفہ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے شہیدوں کے بیواؤں کیلئے تین ہزار فی کس کے حساب ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا. وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا.انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں. وادی نیلم کے عوام بھارتی جارحیت تین دھائیوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بزدل ہندوستانی فوج معصوموں کو اس لیے نشانہ بناتی ہے کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں لیکن پاک فوج ہماری آزادی کی محافظ فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے عوام دفاع وطن کے لیے آخری دم تک پال فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Leave a reply