بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

firing

بھارت میں جہاں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کے واقعہ پر بھارت بھر میں ڈاکٹر سراپا احتجاج ہیں وہیں زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

بھارتی شہر بنگلورو میں لفٹ مانگنے والی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی، خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی،موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ساتھ بٹھایا اور ویرانے میں لے جا کر موٹر سائیکل روک دی،اور خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے لگا، خاتون نے شور مچایا تو ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، ملزم نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور خاتون کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایسٹ زون) رمن گپتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کالج کی طالبہ ہے جو اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ اس نے ایک لڑکے سے لفٹ لی اور کچھ دور تک چھوڑنے کے لیے کہا، لڑکے نے لفٹ دینے کے بعد لڑکی پر حملہ کردیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور متاثرہ لڑکی سمیت اس کے اہلخانہ سے بات چیت کی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے.

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

Comments are closed.