لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور بچی سمیت 4 شہری زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،انسانیت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر اور سرحدوں پر کھلی جارحیت اور درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،بھارتی رویہ علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ اور کرونا وباءکی خلاف کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ،

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے 24گھنٹے میں ایل او سی کی متعدد مقامات پر خلا ف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شاردہ،ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی، بھارتی فوج نے دانستہ طور پر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے4شہری زخمی ہوئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا گیا،

Comments are closed.