بیجنگ: فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔ بعد ازاں یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ فائنل میچ کا دوسرا دن بھی کینگروز کے نام

ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کی آمد کا اعلان بین الاقوامی فٹ بال دعوت نامے کی آفیشل ویبو سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ میں کیا گیا جس میں چینی دارالحکومت کے حال ہی میں تعمیر شدہ ورکرز اسٹیڈیم میں جمعرات کو ارجنٹائن-آسٹریلیا کے میچ سے قبل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا۔

پی ایف ایف کی جانب سے خواتین گول کیپرز کے لئے لاہور میں خصوصی کیمپ …

دسمبر میں قطر میں ورلڈ کپ جیتنے والے فٹبال اسٹار میسی نے اس ہفتے تصدیق کی کہ وہ فرانسیسی چیمپئن پیرس سینٹ جرمن کو امریکی لیگ کے لیے چھوڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گےاس سے قبل میسی نے 2017 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ اب تک چین کے 7 دورے کرچکے ہیں۔

ہربھجن سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش

Shares: