شہرہ آفاق میوزک پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین عمارت کی تیسری منزل سے گر کر چل بسے۔

باغی ٹی وی : خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ون دائریکشن کے گروپ کے سابق رکن 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن میں موجود تھے، جہاں ان کی لاش ہوٹل کے باہر ملی لیام پین بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے ہیں، وہ ایک ہفتہ قبل سابق بینڈ میٹ نیل بورن کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ہوٹل میں مقیم تھے۔

گلوکار کے انتقال کی خبر سن کر مداح بڑی تعداد میں ہوٹل کے گرد جمع ہو گئے، اور لیام پین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی،پولیس ان کی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔

لیام پین نے 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بوائے بینڈ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی ، جو دنیا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک بن گیا۔

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

دوسری جانب دی سن اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب وہ اپنے دوسرے سولو البم کو روکے جانے کے بعد مشکل وقت سے گزر رہے تھے ایک قریبی ذرائع نے اخبار کو انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں لیام کے لیے حالات بہت مشکل تھے، ان کے سابق مینیجر راجر نے بھی اس سال کے شروع میں انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔

بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی دھمکی

Shares: