مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ...

بالی ووڈ ادکارہ حادثے کا شکار،اسپتال سے تصاویر وائرل

ممبئی: 1989 کی مشہوربالی وڈ فلم’ میں نے پیار...

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا...

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے؟ وزیراعظم نے مظفر آباد میں اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں میں جذبہ ہے لائن آف کنٹرول کی طرف جانا چاہتے ہیں جب تک میں نہ کیوں لائن آف کنٹرول کی طرف نہیں جانا، جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دیں پھر بتاؤں گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی گراؤنڈ مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو یہ کشمیر میں کر رہے ہیں اس کا ردعمل آئے گا، کشمیری کھڑے ہوں گے، سوا ارب مسلمان ہیں ان میں سے رد عمل آئے گا اور بھارت نے پھر پاکستان پر الزام لگانے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گرد آ رہے ہیں، ابھی بھی الزام لگا رہے ہیں، مودی سن لو اگر یہ سمجھا کہ دنیا کی نظر کشمیر سے اٹھا کر پاکستان کی طرف کرنی ہے تو میں بار بار کہتا ہوں کہ اینٹ کا مقابلہ پتھر سے ہو گا، فوج آخری دم تک لڑے گی، وقت ہے کہ بھارت کے ہٹلر کو روکا جائے، کشمیروں کو ان کا حق دیا جائے جو اقوام متحدہ نے انکو دیا تھا.کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے، جو کشمیر کے لوگ چاہتے ہیں وہ ہمیں منظور ہے .

وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کے حوالہ سے کہا کہ نوجوانوں میں جذبہ دیکھ رہا ہوں لیکن جب تک میں نہ کہوں لائن آف کنٹرول کی طرف نہیں جانا، میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر لوں پھر میں آپ کو بتاؤں گا

دنیا میں کشمیر کا سفیر،مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے ، مقررین کے خطابات کے دوران بھر پور نعرے لگائے جاتے رہے، وزیراعظم کے خطاب سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan