ایل این جی کیس ،نیب کراچی کی ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقبال زیڈ احمد کو الحمرا کے قریب دفتر سے گرفتار کیا گیا، آج انہیں ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ،نیب کراچی کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر مشتا ق احمد نے کی ،اقبال زیڈ احمد کا راہداری ریمانڈ لےکرکراچی منتقل کیاجائےگا،اقبال زیڈ احمد پاکستان میں ایل این جی پروڈیوسر ہیں،

 

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

Shares: