ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،

سابق وزیراعظم ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،دو غیرملکی گواہان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،نیب نے فلپ ناٹمین اورشنا صادق کا کیس الگ کرنے کی درخواست کردی۔

نیب نے عدالت میں کہا کہ غیرملکی گواہان کو نوٹس پہنچانے میں بہت وقت لگ جائے گا،نیب نے شاہد خاقان عباسی و دیگر پر فرد جرم کی استدعا کردی ،نیب نے کہا کہ عدالت غیرملکی ملزموں کا کیس الگ کرکے شاہد خاقان پر فردجرم عائد کرے،

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے نیب درخواست کی مخالفت کردی اور کہا کہ غیرملکی ملزم نہیں آرہے تو پہلے وارنٹ جاری کئے جائیں ۔عدالت نے شاہد خاقان ودیگر پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کردی،

عدالت نے کہا کہ پہلے غیرملکی ملزموں سے متعلق فیصلہ کریں گے ،غیرملکی ملزموں کو دوبارہ سمن بھیجنے ہیں یا وارنٹ اس کا فیصلہ کریں گے ،عدالت نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ آنے کاانتظار کرلیتے ہیں ۔

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

Leave a reply