ڈیرہ غازیخان ( )بی ایم پی کے دئے گئے متبادل راستے سے جانے والا ایرانی ڈیزل سے لوڈ ڈالہ پولیس نے پکڑلیا۔
تفصیل کے مطابق بی ایم پی تمن لغاری کے ایس ایچ اوز نے سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے جاری کئے تھے ذرائع کے مطابق ان میں پہلا روٹ راکھی پل،جلال ترائی براستہ چوٹی بالا،چوٹی زیریں،کوٹ چھٹہ سے براستہ کوٹ چھٹہ غازیگھاٹ۔دوسراراستہ یاروٹ مٹھاون ،سخی سرور،ٹریکٹرفیکٹری،وڈور روڈ،غازی پارک،چوک چورہٹہ براستہ انڈس ہائی وے ،تیسراروٹ سخی سرورروجھانی روڈ،تالپور روڈ براستہ جامپور انڈس ہائی وے راجن پوروغیرہ ۔ان متبادل راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے،میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعدپنجاب پولیس کچھ ایکٹو ہوگئی ہے ،بی ایم پی کے جاری کردہ متبادل روٹ پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ڈیزل سے بھرے ہوئے ایک ڈالے کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان:بی ایم پی کے ایس ایچ اوزکا انوکھا کھڑاک ،سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے دے دئے
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر ڈیزل سمگلنگ میں ملوث ملکی معشیت کو نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ایرانی ڈیزل و تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملکی معشیت کو نقصان سے بچایا جائے۔