راولپنڈی: ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ ہونے لگے
کمپنی نمائندے شہریوں کو قرضہ رقم واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگے شہری ناصر محمود نے قرضہ کی رقم 3 جولائی کو واپس کی تھی ،کمپنی نمائندے 4 جولائی کو شہری سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کرنے لگے شہری احتشام الحق، خواجہ محمد عمران اور ناصر محمود نے شکایات درج کروا دی کمپنی نمائندے شکایات کے ازالے کے نام پر خفیہ لنک سے موبائل کے دیگر سیکشن تک رسائی حاصل کرتے ہیں شہری ناصر محمود نے ایزی لون کمپنی سے 9 ہزار،خواجہ عمران نے 3 ہزار لون رکھا تھا کمپنی نمائندے خواتین کی تصاویر اور دیگر نمبرز شہریوں کے موبائل پر شیئر کرتے ہیں
واضح رہے کہ راولپنڈی میں دو بچوں کے باپ نے لون ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کرخودکشی کرلی تھی جس کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی ہے اور دفاتر میں چھاپے مارے ہیں
جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چلتی لون ایپس ہماری ماں بہن بیٹیوں کی عزتوں سے کھیل کر بلیک میلنگ کر رہی ہیں۔ اس پر ہماری حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وکلاء اور عدلیہ میں کوئی باضمیر ججز اس خونی کالے بزنس پر کوئی اقدام اٹھائیں گے۔
واقعات بہت ہولناک اور ناقابل معافی ہیں۔
پاکستان میں چلتی لون ایپس ہماری ماں بہن بیٹیوں کی عزتوں سے کھیل کر بلیک میلنگ کر رہی ہیں۔
اس پر ہماری حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وکلاء اور عدلیہ میں کوئی باضمیر ججز اس خونی کالے بزنس پر کوئی اقدام اٹھائیں گے۔
واقعات بہت ہولناک اور ناقابل معافی ہیں۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) July 12, 2023
لوگوں کو بلیک میل کرنے والی فراڈ قرضہ ایپس کے خلاف ہم سب کو مل کر ایکشن لینا ہوگا۔
اپنے فون سے گوگل ایپ سٹور پر جائیں
وہاں Loan لکھ کر سرچ کریں۔
لون ایپ کی فہرست نکل آئے گی۔
ہر ایپ کو صفر ریٹنگز دیکر فراڈ رپورٹ کریں۔
اس طریقہ کو ہر سوشل پلیٹ فارم پر وائرل کریں
کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا
بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ