ناروے نے یورپی یونین کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
نیٹو کے دو بار سربراہ رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ناروے اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ ناروے اپنے 2 ٹریلین ڈالر کے قومی فنڈ سے یورپی یونین کے 160 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی ضمانت دے، تاہم یہ ممکن نہیں۔اسٹولٹن برگ کے مطابق ناروے کی کسی ممکنہ شمولیت کا انحصار یورپی یونین کی حتمی تجویز پر ہوگا۔
یورپی کمیشن کے منصوبے کے تحت بیلجیئم میں موجود روسی ریاستی اثاثوں کو گروی رکھ کر یوکرین کے لیے قرض جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے مطابق یوکرین کو یہ قرض صرف اس صورت میں واپس کرنا ہوگا جب جنگ کے بعد روس سے تاوان کی رقم وصول ہو، جو فی الحال غیر یقینی ہے۔
دوسری جانب، بیلجیئم نے روسی فنڈز پر قانونی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تمام یورپی یونین ممالک اس کے مالی اور قانونی خطرات کو مشترکہ طور پر قبول نہیں کرتے، وہ کسی قسم کی ذمہ داری نہیں لے گا
چیف جسٹس کا 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب








