کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

0
52

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا.

سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وزارت خارجہ طلبی

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 28 جولائی کو کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج رکارڈ کرایاگیا، بھارتی فوج نے کیلر اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارتی فائرنگ سے نیزہ پیر سیکٹر میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا .

کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے . لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا قابل مذمت ہے

برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے،پاکستان

Leave a reply