الیکشن کمیشن نے حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے جائزے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں سندھ حکومت کی سفارشات،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ سندھ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 28 اگست 2022 کو ھونے والے سندھ بلدیاتی انتخابات کراچی ڈویژن کے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گےجبکہ حیدر آباد ڈویژن میں الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اعلان کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر ملتوی ہونے کی تلوار لٹکنے لگی۔الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے اٹھائے گئے نکات اورموسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لےکرحتمی فیصلہ ہوگا۔