الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کے قانون کی سیکشن 15 میں کی گئی ترمیم آئین سے مطابقت نہیں رکھتی۔ کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت ای سی پی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے افسران کی تعیناتی خود کرے۔فیصلے میں مزید واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن سرکاری افسران، عدلیہ یا کسی سرکاری ادارے سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر او تعینات کرسکتا ہے، جبکہ سیکریٹری یونین کونسل مقامی حکومتوں کے انتخابات کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات بھی الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ افسران ہی کرائیں گے۔

ای سی پی نے کہا کہ کمیشن اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کے لیے سیکریٹری یونین کونسل تعینات کرنے کا پابند نہیں ہے۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں مقامی حکومت کی معیاد 14 فروری 2021ء کو مکمل ہوئی تھی، اور قانون کے تحت معیاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانا ضروری ہے

عورت، فطرت کا نازک سہارا ،تحریر:نور فاطمہ

دبئی میں شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف اے آئی ریڈار سسٹم فعال

Shares: