لاک ڈاؤن، جذبہ خدمت خلق، دعوت اسلامی سب پر بازی لے گئی

0
158

لاک ڈاؤن، جذبہ خدمت خلق، دعوت اسلامی سب پر بازی لے گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں تھیلسیما کے مریضوں کو بھی کافی مسائل کا سامنا ہے ان حالات میں دعوت اسلامی میدان عمل میں آئی اور مریضوں کے خون کا بندوبست کیا.

دعوت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کے 88 شہروں میں تھیلیسمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات دیئے گئے، دعوت اسلامی کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 744 کون کے بیگز عطیہ کئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پرچار ہزار خون کے بیگ عطیہ کئے جا چکے ہیں

دعوت اسلامی نے اس ضمن میں ایک رپورٹ جاری ہے جس کے مطابق شہر قائد کراچی میں خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگا کر تھیلسیمیا کے مریضوں‌کو 1082 بوتل عطیہ کی گئیں،حیدر آباد میں 922،ملتان میں‌562،فیصل آباد میں 262،لاہور میں 736،اسلام آباد میں 436 بیگز خون کے جمع کئے گئے ہیں.دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ جمع کرنے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو دینے کا سلسلہ جاری ہے، بلڈ ڈونیشن کے لئے کیمپ آج بھی لگیں گے آج بلڈ ڈونیشن کا تیسرا دن ہے.

شہریوں کی جانب سے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، شہریوں‌کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے دعوت اسلامی کے نوجوانوں نے خون کا بندوبست کرنے کی مہم چلائی جو بے حد مثبت اور قابل تحسین ہے.

دعوت اسلامی کی جانب سے مختلف علاقوں میں راشن اور اشیائے خورونوش کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے.

واضح رہے کہ تھیلیسیما کے مریضوں کے لواحقین نے اپیل کی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مریضوں‌کو خون کی دستیابی نہیں ہو رہی جس کے بعد دعوت اسلامی نے ملک بھر میں خون اکٹھا کرنے کا کام شروع کیا اور اب تک ہزاروں بیگز دیئے جا چکے ہیں.

دعوت اسلامی فلاح انسانیت کے کاموں میں ایک اورقدم آگے،امیراہلسنت الیاس قادری نے خون دینے کا اعلان کردیا

Leave a reply