باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ کراچی نے تاجروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

عدالت نےگرفتارتاجروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے 6تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،تاجروں نے گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولی تھیں

تاجروں کو عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ شہر بھر سے تاجروں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں آئی تھی، وکیل ملزمان نے عدالت میں کہا تھا کہ تاجروں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی، قابل ضمانت دفعات ہیں،تاجروں کورہاکرنےکاحکم دیاجائے ، تا ہم عدالت نے تاجروں کو جیل بھجوا دیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجررہنماوں حماد ہونا والا۔ جاوید قریشی۔ احسان احمد اور جاوید شکور و دیگر درجنوں افراد کے خلاف درج کئے گئے تھے اور چھ تاجرگرفتار کئے گئے تھے، تاجروں کے خلاف مقدمہ میں ہنگامہ آرائی۔ تشدد۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور 144 کی خلاف ورزی کی سیکشن شامل کی گئی تھیں

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما حماد پوناوالا کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا لیکن ہم نے تمام ٹارچرز کا سامنا کیا ہے۔ آل سٹی تاجر اتحاد کا صدر ہوں اور حکومت کے ساتھ ہونے والی تمام ہی میٹنگز میں شامل تھا، کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ کراچی کے تاجروں کو لاک اپ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد حکومت سندھ نے رابطہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ کی طرف سے کاروبار کھولنے پر کوئی جواب نہیں ملا تو ہم نے ڈیمو دیا، کاروباری مراکز کھولنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

Shares: