لاک ڈاؤن، پاکستان رینجرز بھی خدمت خلق کے میدان میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج ،بحریہ بھی مستحق خاندانوں کی مدد کر رہی ہے ایسے میں رینجرز نے بھی مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانا شروع کر دیا ہے

پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے وبائی مرض کرونا سے حفاظتی لاک ڈاؤن کے پیش نظرکینٹ اسٹیشن پر موجو د قُلیوں، بے روزگار، دیہاڑی دار اورمزدور طبقے میں راشن اور اشیاء خردونوش تقسیم کی گئیں،

اس موقع پرسوشل ڈسٹینسنگ کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور آگاہی فراہم کی گئی، اسٹیشن پر موجو د قُلیوں اور مزدورں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا،

واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مابین بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے، لاہور کے علاقے یوحنا آبادمیں مسیحی برادری میں رینجرز کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا ،پنجاب رینجرز کی جانب سے یوحنا آباد میں کھانے کی اشیائے ضروریہ پر مشتمل 500 راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ راشن بیگ بیروزگار ,روز مرہ اجرت مند اور ضرورت مند عیسائی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، وہ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کی بندش سے متاثر تھے۔

مسیحی برادری کے ممبران نے پنجاب رینجرز اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے سرگرمی کا حکم دینے کی کاوشوں کو سراہا اور ملک سے وبائی امراض کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

Shares: