لاک ڈاؤن کے دوران سبزی بیچنے کا جرم،20 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے حوالہ سے کمی نہ آ سکی
لاک ڈاؤن میں سبزی بیچنے ہر پولیس اہلکاروں نے تشدد کر کے مسلمان کی جان لے لی، لاک ڈاؤں میں سبزی بیچنے کی اجازت ہونے کے باوجود ہندو پولیس اہلکاروں نے مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا جہاں فیصل لاک ڈاؤن کے دوران سبزی بیچ رہا تھا ، ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران سبزی، فروٹ سمیت دیگر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے کی اجازت ہے اسکے باوجود پولیس اہلکاروں نے فیصل پر تشدد کیا اور اسے تھانے لے گئے ، تھانے لے جا کر بھی بہیمانہ تشدد کیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال لے جاتے ہوئے اسکی موت ہو گئی
پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والی بھارتی مسلمان فیصل بھٹ پوری کا رہائشی تھا اور اسکی عمر بیس برس تھی، فیصل کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے تشدد کی بعد فیصل کی موت ہوئی تو پولیس اہلکار لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، فیصل کے اہلخانہ کے ساتھ دیگر مسلمانوں نے واقعہ پر احتجاج کیا اور سڑک پر نکل آئے، پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اس دوران سڑک کو بھی جام کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو سڑک کھولنے کا کہا لیکن مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا،جس کے بعد پولیس نے انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو اہلکاروں کو معطل کر دیا تا ہم ابھی تک انکو گرفتار نہیں کیا جا سکا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور مکمل تحقیقات ہوں گی
بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان
سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی
بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت