لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ ہوا

ای پے پنجاب ایپ سے صرف جولائی میں 5 لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں،جولائی میں ای پے سے 1 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ محصولات وصول ہوئی ہیں،

ای پے سے کل 7 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز اور 4 ارب سے زائد رقم خزانے میں جمع ہوئی،”ای پے پنجاب” محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے،6 صوبائی محکموں کے 14 ٹیکسوں کی بینکوں، موبائل فون، انٹرنیٹ، اے ٹی ایم، برانچوں و دیگر جدید ذرائع سے ادائیگی ممکن ہوئی

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

ای پے سے ٹریفک چالان، ٹوکن پراپرٹی پروفیشنل اور سیلز ٹیکس، روٹ پرمٹ و دیگر ٹیکسز کی ادائیگی میں تیزی آ گئی

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا ہے کہ عوام کو ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کی سہولت ملی،ای پے پنجاب سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری اور شفافیت آئی‘

لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ

Comments are closed.