مزید دیکھیں

مقبول

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

لنڈی کوتل:پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ رنگ لایا، افغان تعمیراتی مشینری واپس

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ...

ہر پوسٹر پر عمران خان کی تصاویر ، بلّا اہم نہیں، لوگ عمران خان کو جانتے ہیں،ممبر الیکشن کمیشن

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی

عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی،ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل شعیب شاہین اور فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آ گیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے،لاء ونگ نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد سماعت رکھ لیں، انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے، ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں،

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ مختلف جگہوں پر دفعہ 144 لگا دی ہے، جلسے جلوس نہیں کرنے دیے جا رہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا،ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے کہا کہ بلّے کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عوام کو یہ بات کیسے سمجھائیں،ممبر الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ شعیب صاحب آپ کے ہر پوسٹر پر عمران خان کی تصاویر لگی ہیں، بلّا اہم نہیں، لوگ عمران خان کو جانتے ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں، نشان لے کر پانچ سال کے لیے پارٹی تحلیل کردی گئی، الیکشن کمیشن گواہوں کے بیانات 15 فروری کے بعد قلم بند کرے،ممبر اکرام اللّٰہ خان نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہو گیا کیس میں التواء پر التواء ہو رہا ہے، وکیل شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی

صحافی حافظ طاہر خیلیل کا توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننے سے صاف انکار
سینئر صحافی حافظ طاہر خیلیل نے توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننے سے صاف انکار کر دیا،حافظ طاہر خلیل کا کہنا تھا کہ میں اس کیس متعلق کچھ نہیں جانتا ،مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں،میں اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کسی سیاستدان کے خلاف گواہ بنوں،صحافی جو سوچتا ہے وہ لکھ دیتا ہے،ہم کسی عدالت میں جانے کے روادار نہیں ہیں،میں نے اخبار میں مضمون لکھا اور میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں،میں نے ماضی میں بھی ممتاز بھٹو کے خلاف گواہ بننے کی بجائے استعفی دینا مناسب سمجھا تھا،میں پوچھوں گا کہ میری مرضی کے بغیر الیکشن کمیشن نے نام کیوں استعمال کیا،میں نے گزشتہ سماعت پر بھی واضح کیا تھا کہ سوائے ارٹیکل کی وضاحت کے کوئی گواہی نہیں دوں گا،توہین الیکشن و کمشنر کیس میں بطور گواہ سینئر صحافی طاہر خلیل کا نام بطور گواہ سامنے آیا تھا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan