پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں ، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔

باغی ٹی وی: پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گےجن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان دو مہم شروع کریں گے، عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے، اگر لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سےبری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمدعباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

Shares: