قصور اور گردونواح میں ڈاکو راج لوگ غیر محفوظ
تفصیلات کے مطابققصور میں د ومختلف واقعات میں تیرہ سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔نواحی گاوں مرالی اوتاڑ میں مختار احمد کا تیرہ سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر میں موجود تھا کہ بجلی والا پیڈسٹل فین کو اپنی طرف ہوا کے لے پھیرتے ہوئے ہاتھ لگانے سے اسے بجلی کا زور کا جھٹکا لگا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی جبکہ نواحی گاوں باقر کے پل کے قریب ساٹھ سالہ شبیر حسین تیر رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ٹریکٹر الٹنے سے ٹریکٹر تلے دب کراپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

قصور() گردونواح میں دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ شادی شدہ خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی۔نرمل کے میں محمد علی کی اٹھارہ سالہ بیٹی عشرت بی بی گھر میں اکیلی تھہ کہ محلے کا اوباش نیلہ نامی نوجواں گھر آیا اور اسے ورغلا کر اسے کے ساتھ زنا کیا اور فرارہوگیا۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے جبکہبہاری پور چونیاں میں محلے کا عثمان نامی شخص عزیز کے گھر آیا یہاں پر اسکی بیوی گھر میں اکیلی تھی عثمان اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر اس نے شور مچادیا جس پر عثمان اہل علاقہ کے جمع ہونے سے ڈر سے موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ چونیاں مصروف کاروائی ہے۔

قصور () گردونواح سے دو کم عمر لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔نواحی علاقہ جلے میں زائدہ پروین کی تیرہ چودہ سالہ بیٹی حسنا بی بی اپنی پھوپھی کے گھر سے واپس اپنے گھر آرہی تھی مگر وہ گھر نہ پہنچی جس پر زائدہ پروین نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے اسکی بیٹی کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے جبکہ سرائے مغل کے علاقہ راکے گھمن میں محمد صدیق کی چودہ پندرہ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ شیخو پورہ کا رہائشی رانا عظیم آیا اور اسے ورغلا کر اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گیا۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا واپڈا ٹاون پھولنگر میں رات کے وقت پانچ ڈاکو محمد اکرم کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے چار لاکھ کی رقم اور گیارہ تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ نتھے خالصہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہزاد سے بارہ ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا
مقامی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مصروف کاروائی ہے

Shares: