قصور
کنگن پور کے لوگ مٹی کی ٹرالیوں سے سخت پریشان

تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے محلہ ہاشم پورہ احمد آباد روڈ پر مٹی کی ٹرالیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے
مٹی سے بھری ٹرالیاں متعلقہ محکموں کو منہ چڑا رہی ہیں نہ ان پر ترپال نہ ان پر پانی ڈالا جاتا ہے جس سے ان ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی لوگوں کو بیمار کر رہی ہے
اس مٹی سے بچے بوڑھے جوان سانس کے مرض میں مبتلا ہونے لگے
یہ ٹرالیاں سارے راستے پر دھول اڑاتے ہوئے سڑک کو بھی تہس نہس کرتی جا رہی ہیں
اس پریشانی پر اہلیان علاقہ کی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اے سی چونیاں و ڈی سی قصور کو ان ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا پابند کیا جائے

Shares: