پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 184 دن ہوگئے خیبرپختونخوا پر غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت نافذ ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جرم میں شامل لوگوں کا احتساب ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔ اور ہمارے سابقہ وزیر ڈاکٹر امجد کے 14 سالہ بچے کو سوات میں پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا۔ بیرسٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شانگلہ میں شوکت یوسفزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اور تحریک انصاف سے جڑے لوگوں کے کاروبار بند اور خاندانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ عوام کا اعتبار عدالتوں اور قانونی نظام سے اٹھ گیا ہے۔ بیر سٹر سیف نے مزید بتایا کہ محظ وقتی فائدے اور اقتدار کے لیے ظلم کرنے والوں کا بہت جلد احتساب ہوگا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved