لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید
لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لازمی کرنے کا منصوبہ سامنے لا یا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کو کرونا سے بچانے کے لئے لازمی ویکسین ضروری ہے، اور تجویز دی ہے کہ کسی کو بھی ڈیجیٹل سرٹفکیٹ جاری کئے بغیر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
بل گیٹس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہزاروں صارفین نے مخالفت کی ہے اور ناراضگی و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل گیٹس انسانوں کی صحت کے حوالہ سے تجربہ کانا بند کر دیں، انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے.
ایک صارف نے لکھا کہ پیسہ آپ لوگوںکو کوئی حق نہیں دیتا کہ آپ پر انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالہ سے چارج کیا جانا چاہئے.اس تبصرے کو سینکڑوں لوگوں نے پسند کیا ہے.
بہت سارے صارفین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اپنے پیج پر کئے جانے والے تنقیدی تبصروں کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں،
ایک صارف نے کہا کہ آپ تنقیدی تبصروں کو ڈیلیٹ کرتے رہیں لیکن وہ آتے رہیں گے، اور صارفین کرتے رہیں گے، ایسے کمپیوٹر وائرس کی طرح جن سے آپ کو بہت پیار تھا، صارف نے عالمی صحت کی پالیسی پر آمرانہ کنٹرول پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کو ٹیکنالوجی سے بچانے کے لئے مقرر کیا گیا ہے
ایک صارف نے کہا کہ ویکیسن کے بارے میں بل گیٹس کے جنون سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اسے دنیا کو ٹیکنالوجی کے ذریعہ کنٹرول کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے،اور وہ انسانوں کی زندگیوں پر تجربے کر رہے ہیں