احتساب عدالت نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عائد کردی ہے۔ سماعت 4ستمبر تک ملتوی ۔
روبینہ خالد کی طبیعت ناساز، فرد جرم عائد نہ ہو سکی
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ ملزمان روبینہ خالد،مظہرالاسلام،تابندہ ظفر اور محمد شفیع نے صحت جرم سے انکار کیا۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ایک اور گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے یکم جولائی کو پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔