لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے مظاہرہ

aafia

لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی 86 سال کی سزا کے خلاف اور ان کی رہائی کے لیے فرینڈز آف عافیہ صدیقی، کیج (Cage) اورجسٹس فار عافیہ کولیشن نے پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

باغیٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکاءنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعدادجن میں خواتین بھی شامل تھیں، انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔ امریکہ جو خود کو حقوق نسواں کا علمبردار کہتا ہے لیکن ایک معصوم اور بے گناہ ماں دو دہائیوں سے امریکی جیل میں جسمانی، جنسی اور ذہنی اذیت برداشت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک بے گناہ متاثرہ خاتوں کو کئی دہائیوں تک جیلوں میں رکھنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عراق، افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے بہت سارے لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر گوانتاناموبے میں ڈالا گیا لیکن بعد میں ان میں سے بہت سے لوگوں کو کسی بھی عدالت میں پیش کئے بغیر رہا کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عافیہ نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا مگر وہ پھر بھی ابتک جیل میں ہے اور یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

انہوں نے امریکی حکومت سے عافیہ کواس کے وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر صدیقی کی جلد رہائی کے لیے بھرپور اور جرا¿ت مندانہ کردار ادا کرے۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کی نسل کشی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.