لندن میں پاکستانی صحافی چوہدری تبریز اورا پر حملہ: صحافیوں کا شدید احتجاج

0
54
tabraiz

لندن: پاکستان پریس کلب لندن کے سینیئر نائب صدر چوہدری تبریز لندن گینگ مافیا کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن کی الفریڈ لائن پر واقع مقامی ریسٹورنٹ میں چوہری تبریز اور ان کے صحافی دوست کھانا کھا رہے تھے کہ چھ سے سات افراد پر مشتمل گینگ نے اچانک حملہ کر دیا۔چوہدری تبریز اور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گینگ کا مقابلہ کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ پولیس کو فوری طور پر بلایا گیا اور چوہدری تبریز کو زخمی حالت میں پولیس کی حفاظت میں ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ چوہدری تبریز اور انے کل ہی اپنی ایک ویڈیو میں الفریڈ لائن پر موجود بزنسز کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، جس کے بعد ان پر یہ حملہ ہوا۔ لندن کے صحافیوں اور پاکستانی پریس کلبز نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ہسپتال پہنچنے والے صحافیوں نے چوہدری تبریز اور کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی بدمعاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صحافیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ معاشرتی ناسوروں کو بے نقاب کریں گے اور ایسے حملوں کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے۔
لندن میں پاکستانی صحافیوں کے لیے یہ واقعہ ایک سنگین انتباہ ہے کہ صحافت اور سچائی کے اظہار کی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ صحافیوں کی برادری نے اس حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مزاحمت کا عزم ظاہر کیا ہے۔یہ واقعہ صحافیوں کی سیکیورٹی اور ان کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کی ضرورت کو واضح کرتا ہے کہ صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

Leave a reply