بھارتی ریاست اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے سے بھارت کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا اور یہ عمل غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے رہائشی شہری ساجد چوہدری کو مئی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ’’پاکستان زندہ آباد‘‘ کہنے پر غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم الہ آباد ہائی کورٹ نے نہ صرف مقدمہ خارج کر دیا بلکہ ساجد چوہدری کی رہائی کا بھی حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے ساجد چوہدری کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا تھا جسے عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔

چینی سرمایہ کاروں کی سندھ حکومت کو سرمایہ کاری کی پیش کش

آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ

منڈی بہاؤالدین: محمد سعید شاکر کا برطانوی کونسل اسمبلی و سرکاری دفاتر کا دورہ

Shares: