تونسہ شریف،تلہ گنگ (نمائندگان)پریس کلب تونسہ کے زیر اہتمام پاک،، فوج زندہ باد ،، ریلی کا ہتمام کیا گیا جس پریس کلب تونسہ کے ممبران عظمت فاروق بزدار ، ملک منصور احمد ، سہیل شہزاد گاڈی ، یاسر فرید حیدرانی ، حنیف بلوچ، ڈاکٹر اطہر سومرو،مزمل قریشی، فیاض خان، خلیل احمد ، عاصم امام سومرو، ملک عمر فاروق ،سید صغیر حسین شاہ ، عبدالسلام ، آفتاب عطا بزدار، میاں فیاض، ملک آصف منصور ، ملک ظفر اقبال،وسیم قیصرانی رفیق ناصر،قاضی ضیاء الحق، عصمت اللہ بزدار،غلام محمد، حاجی غلام سجاد آرائیں ،حاجی مسرور خان،محمد یوسف سکھانی، کاشف بلوچ،شاہد ملک ، حافظ محمد ریاض کے علاوہ سول سوسائٹی سے درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عظمت فاروق بزدار ، ملک منصور احمد ، عبدالسلام٫ سہیل شہزاد گاڈی ، ڈاکٹر اطہر سومرو،مزمل قریشی ، یاسر فرید حیدرانی ، حنیف بلوچ ، رفیق ناصر و دیگر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے روز اول سے ہی وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، پاک فوج کی تاریخ لاوزال قربانیوں کی بے مثال نظیر ہے ہم پاک فوج اور انکی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا پاک فوج کے خلاف کسی بھی بات کو برادشت نہیں کیا جائے گا پاک فوج ہماری شان ہے
تلہ گنگ کی سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے شروع ہوئی جو پرانا لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے چوک میاں غازی شہید کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔
جہاں مقررین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور، مولانا اخلاق احمد مہتم جامع مدرسہ ظہور السلام، مولانا عبد الرحمٰن، چودھری غلام ربانی، ملک ظفر اقبال موگلہ، ملک طارق محمود ایڈووکیٹ، افضل انصاری، چودھری عامر حسین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ غازیوں اور شہیدوں کا علاقہ ہے اس کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ پیار کرتا ہے۔ ہم اپنی افواج کے خلاف دشمنوں کی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاک فوج کی عزت ہماری عزت ہے جس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

Shares: