لانگ مارچ،دینہ،خوشاب میں ہوں گے جلسے،پنڈی پہنچنے کا ہو گا ہفتے کو اعلان

0
73

لانگ مارچ،دینہ،خوشاب میں ہوں گے جلسے،پنڈی پہنچنے کا ہو گا ہفتے کو اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج آٹھواں روز ہے

تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج دینہ میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر خوشاب میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،دینہ میں جی ٹی روڈ پر جلسہ ہو گا، جلسہ کے شرکاء کو عمران خان کا خطاب جی ٹی روڈ پر سکرین نصب کر کے لائیو سنایا جائے گا،شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

لانگ مارچ کا دوسراحصہ آج خوشاب میں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آج شاہ پور سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی قائد آباد پہنچے گی ،اسد عمر کے قافلے کو خوشاب شہر میں5 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا اور عمران خان شام ساڑھے 4 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کےشرکا سے خطاب کریں گے،

دوسری جانب تحریک انصاف نے گزشتہ شب عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا کہ لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا، عمران خان ہفتے کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کریں گے،ہفتے کو عمران خان کا روات میں خطاب ہو گا جس میں پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا جائے گا ،اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا .اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہے گا عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنے کا حتمی اعلان کریں گے اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply