لانگ مارچ،گوجر خان، چکوال میں ہوں گے جلسے، عمران خان کرینگے خطاب

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج نواں روز ہے

تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج گوجر خان میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرچکوال میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،اسد عمر بلکسر پہنچ چکے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے انکا استقبال کیا،گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر جلسہ ہو گا، جلسہ کے شرکاء کو عمران خان کا خطاب جی ٹی روڈ پر سکرین نصب کر کے لائیو سنایا جائے گا،شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

لانگ مارچ کا دوسراحصہ آج چکوال میں ہوگا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آج ریلی نکالی جائے گی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چکوال پہنچے گی ، اسد عمر نے بلکسر پہنچنے پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کے عوام کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے عمران خان شام ساڑھے 4 بجے بذریعہ وڈیو لنک مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے،

پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے قافلوں کا راولپنڈی میں پڑاؤ کا تعین کر لیا گیا ہے،راولپنڈی میں 5 سے زائدمقامات لانگ مارچ کے شرکا کے پڑاؤ کیلئے زیرغور ہیں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کیلئے کچہری چوک کا مقام زیر غورہے دیگر قافلوں کے مریڑ چوک چاندی چوک لیاقت باغ کمیٹی چوک اور رحمن باغ کے مقام زیر تجویزہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد 2 سے 3 روز آگے جا سکتی ہے، ہونے کیا جا رہا ہے کسی کو خبر نہیں۔ ملک ہیجان قیاس اور افواہوں کی زد میں ہے۔ 30نومبر تک سارے فیصلے ہو جائیں گے۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اورگوجر خان جلسہ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے، گوجر خان میں جلسہ کے دوران ٹریفک پولیس کے310سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر راجہ نثار تمام ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ اور جلسہ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے خصوصی ڈائیورشن پلان بھی تیارکیا گیا ہے، لانگ مارچ اور جلسہ کے دوران مرحلہ وار ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ٹریفک صورتحال کے متعلق ایف ایم88.6اور سوشل میڈیا پر لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران گوجر خان جی ٹی روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے 20منٹ سے 30منٹ کا اضافی وقت رکھیں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو قانون کی بالا دستی کی طرف لانے کے لئے فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے یکساں نظام انصاف کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا۔ حقیقی آزادی مارچ در حقیقت انصاف کی بالا دستی کی جنگ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک پر مسلط ڈاکو راج کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ میں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے۔ معاشی بد حالی کے ذمہ دار عوام کا سامنے کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ الیکشن سے خائف ٹولہ جب بھی انتخابات کرائے گا،جیت عمران خان کی ہوگی، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کے قریب ہے۔

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply