لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا ،شیخ رشید

0
105

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا-

باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

لانگ مارچ؛ ٹریفک جیم کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جبکہ حقیقت میں 2 سے 3 ہزار افراد شامل تھے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں-

انہوں نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اچھا تھا ندیم انجم پردے میں تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر بڑا ادارہ ہے، ان کا کردار سب کو میز پر لانے کا ہے۔ عالمی ایجنڈا ہے کہ فوج کو بدنام اور انتشار پیدا کیا جائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت دائر کرنے جا رہا ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کےکارکنوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

Leave a reply