لانگ مارچ کب ہو گا؟ مریم اورنگزیب نے تاریخ بتا دی

0
45

لانگ مارچ کب ہو گا؟ مریم اورنگزیب نے تاریخ بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج صبح عمران خان نے ٹویٹ کیا ،ملک کی معیشت بہتر سمت جا رہی ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت جہانگیر ترین اور عامر کیانی کے اثاثوں کا نام نہیں ،فواد چودھری پچپن روپے کا ہیلی کاپٹر چلاتے ہیں ،شو پیس وہ وزیر اعظم کو ٹی وی پر پتا چلتا ہے کہ مہنگائی ہو چکی ہے،شو پیس امپائر کی انگلی کا انتظار کرتا ہے ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہو گا ،آپ کو ڈر ہے تب کرایے کے ترجمان لائے گئے ،آپکی تنخوائیں ختم ہونے والی ہے ،اب پاکستان میں ووٹ کی عزت ہو گی ،پی ڈی ایم کا سرابرائی اجلاس بلایا جا رہا ہے،ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخابات پر بات ہو گی،لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا،حکومتی لوگوں نے ہاتھ جوڑ کر کے پی اورمرکز میں کرپشن پراین آراو مانگا،عمران خان خود پارلیمان پر لعنت بھیجتے رہے،

اس این آر کے پیچھے وزیراعظم ہاوس میں بیٹھے لوگ ہیں ،اربوں کا منصوبہ کھربوں میں چلا گیا منصوبے کی لاگت بڑھائی گئی احسن اقبال نے اسٹیڈیم بنایا ان کو پھنسایا گیا دوہزار تیرہ سے آٹھارہ تک کے پی کے منصوبے پر انہوں نے این آر او مانگا یہ بل قائمہ کمیٹی میں موجود ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے بدلہ لینے کیلئے حکومت عوام کو کیوں سزا دے رہی ہے، نیب کی زیر حراست متعدد افراد کی اموات ہوئیں، ہم نے کہا تھا نیب صرف ن لیگ کیلئے رہنے دیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومتی صفوں میں کرپشن کے معاملات سنگین ہیں۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ نہ حکومت کو این ار او دیں گے نہ مانگتے ہیں ،بلین ٹری مالم جبہ بی آر ٹی پر یہ این ار او مانگ رہے ،ان لوگوں نے اپنے کام کے لئے ہاتھ بھی جوڑے میں ان وزرا کا نام نہیں بتاوں گا ،جب سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نیب سیاسی ہے تو کیا جج نے این ار او مانگا تھا اپ عوام کو سزا دے رہے ہیں جبکہ بدلہ اپوزیشن سے لے رہے جو نیب کے حراست میں مرے انکا خون عمران خان کے زمے ہیں ،نیب کے قوانین کو پاکستان کے لوگوں کے خلاف استعمال کیا ہے ،لوگوں کو نیب کی مس ہینڈلنگ کی وجہ سے مارا گیا فیٹف میں حکومت کے چار بلز کی مخالفت کی جو بل لوگوں کی پرائیویسی پر تھے انکی قانونی ٹیم کو اپوزیشن نے ترامیم تیار کر کے دی تین سو کے قریب ترامیم اپوزیشن نے تیار کر کے دی نیب بھی فیٹف کا حصہ ہے اج نہیں تو کل ان کو نیب میں ترامیم کرنا ہو گی۔

Leave a reply