ڈی آئی خان:گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول میں فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول انتظامیہ نے انت مچادی،والدین سے بھاری بھرکم فیسوں کے علاوہ اینول فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم،طلبہ کے والدین اورتعلیمی حلقوں کایونیورسل پبلک سکول انتظامیہ کی لوٹ ماراوراقرباء پروری پرغم وغصے کااظہار،ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی و تعلیمی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی خاموشی اورلوٹ مار میں ملوث پرائیویٹ سکولزکے خلاف ایکشن نہ لینے پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی سدوزئی میں قائم یونیورسل پبلک سکول انتظامیہ نے لوٹ مار کا بازارگرم کردیااوروالدین کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اختیارکررکھے ہیں ۔والدین سے بھاری بھرکم فیسوں کے علاوہ اینول فیس کے نام پرلوٹ مارکابازارگرم ہے حالانکہ کسی سکول کے ایجنڈے میں اینول فیس وصول نہیں کی جاتی ہے ۔ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی جانب سے چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں نظام تعلیم کاانتہائی براحال ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کینٹین پر مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ طلبہ کودرس وتدریس کے لیے سکول سے سٹیشنری خریدنے پر مجبورکیاجاتاہے جس کے دوگنے دا م وصول کیے جاتے ہیں۔یونیورسل پبلک سکول میں پڑھائی برائے نام ہے جبکہ مختلف پروگرامزکی آڑمیں طلبہ سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی و تعلیمی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے کردارپر حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث یونیورسل پبلک سکول کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔