ورلڈ کپ، لارڈز سٹیڈیم میں لاہور جیسا ماحول، شائقین پرعزم اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
پاکستانی تماشائیوں نے لارڈز اسٹیڈیم میں لاہور جیسا ماحول بنا دیا. اسٹیڈیم میں ہر طرف پاکستان کا سبز ہلالی پرچموںکی بہار دکھائی دے رہی ہے. لارڈزگراؤنڈ میں ڈی جے بھی وقفے وقفے سے پاکستانی گانے بجارہاہے. بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کی بھرپور سپورٹ کی جارہی ہے.
واضح رہے ہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین انتہائی اہم میچ جاری ہے اور جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ143 رنز پر گر گئی تاہم پاکستان نے 195 سکور بنا لئے ہیں . محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔